کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے

نسیم شاہ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے انہیں کرکٹ کی طرف راغب کیا، حنین شاہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 مئی 2026 15:05

کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2026ء ) پی ایس ایل میں نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ شاندار کارکردگی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔ 
22 سالہ حنین نے ایونٹ میں اب تک 8 میچوں میں 14 وکٹیں 17.85 کی اوسط سے حاصل کی ہیں اور حیدر آباد کی ٹیم کو ایلیمینیٹر 2 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
حنین پاکستان کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں جبکہ خاندان کے تیسرے بھائی عبید شاہ بھی تیز گیند باز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

 
حنین شاہ کے مطابق گھر میں کسی قسم کی مسابقت نہیں بلکہ بھائیوں کے درمیان باہمی سپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ان کے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے انہیں کرکٹ کی طرف راغب کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد عباس شاہ جو پہلے کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے، اب تینوں بیٹوں کی وجہ سے باقاعدگی سے میچز دیکھتے ہیں اور خاص طور پر نسیم شاہ کے میچز پر پوری توجہ رکھتے ہیں۔ 
اگر حنین اور عبید بھی پاکستان ٹیم تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ خاندان ایک ہی گھرانے سے تین بین الاقوامی فاسٹ بالرز پیدا کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر سکتا ہے۔