ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف

اگر ایشیا کے فائنل میں آخری اوور اگر حارث کی جگہ ابرار سے کروایا جاتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا : ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 مئی 2026 15:24

ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنی کپتانی کے دوران ہونے والی غلطیوں، ایشاء کپ کے فائنل میں شکست اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء سے باہر ہونے کی وجوہات پر لب کشائی کی۔ اے آر وائی پوڈ کاسٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے مارچ 2025ء میں قیادت سنبھالنے سے لے کر اب تک کے تلخ سفر پر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ اہم میچوں میں باؤلنگ روٹیشن کی غلطیاں شکست کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کے فائنل میں ہم نے میدان میں درست فیصلے نہیں کیے، عثمان طارق کو تاخیر سے باؤلنگ پر لانا اور ایک وکٹ لینے کے باوجود انہیں ہٹا دینا بڑی غلطی تھی۔ اسی طرح آخری اوور میں مسٹری سپنر کے بجائے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ترجیح دینا ہمیں مہنگا پڑا۔ سلمان علی نے اعتراف کیا کہ اگر ایشیا کے فائنل میں آخری اوور اگر حارث کی جگہ ابرار سے کروایا جاتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔