فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پرعزم

اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی پوری کوشش کروں گا،فہیم اشرف

جمعہ 20 اپریل 2018 21:07

فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پرعزم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) قومی ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پرعزم ہیں۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل رائونڈر نے کہا کہ اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا ہر نوجوان کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے،خوش ہوں کہ مجھے طویل فارمیٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی ایک چیلنج ہے جس کا سامنا کرنے کیلیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 4 روزہ میچز کھیل چکا، لاہور میں انگلینڈ سے ملتی جلتی پچز فراہم کی گئی ہیں، آئرلینڈ اور انگلینڈ دونوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :