صدر پولیس اور ڈوہمن پولیس نے تین مختلف کاروائیوں میں پانچ بوتل شراب برآمد کرلی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) صد رپولیس اور ڈوہمن پولیس نے تین مختلف کاروائیوں میں پانچ بوتل شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

عامر علی نے پٹرولنگ پوسٹ بھون نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی ملزم دانیال منیر ولد منیر ساکن بھون سے ایک بوتل شراب برآمد کر لی ، دوسرے مقدمے میں دوران ناکہ بندی ملزم شیر از علی ولد گلستان خان ساکن بھون سے دو بوتل شراب برآمد کر کے دونوں کیخلاف اے ایس آئی عدیل صفدر نے مقدمات درج کر لیے ، اُدھر قمر زمان پٹرولنگ پوسٹ ملہال مغلاں نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی ملزم رضا افضل شاہ ولد محمد افضل شاہ سکنہ تکیہ شاہ مراد سے دو بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :