چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

جمعہ اپریل 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے امور زیر بحث آئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی آپریشنل اور تربیتی معیارات کو سراہا۔ ائیر چیف نے ہر طرح کے خطرات سے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔