حالیہ بارشوں سے گندم اور کینولا کی کٹائی میں اور دیگر فصلوں کی کاشت میں تاخیر ہو گی، ڈاکٹر غلام محمد علی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم اور کینولا کی کٹائی میں تاخیر ہو جائے گی جس کی وجہ سے دوسری فصلوں کی کاشت میں بھی تاخیر ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشیں خطہ پوٹھوہار کے لئے تو فائدہ مند ہیں لیکن پنجاب میں ان بارشوں کے بہت نقصانات ہیں کیونکہ پنجاب میں گندم کی فصل تیار ہے جس پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے مضر اثرات پڑیں گے ۔

ایک تو گندم کی پیداوار میں فرق پڑے گا جن علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی تو گندم کی فصل گر جائے گی۔ اس وقت تو گندم کی فصل بالکل کٹائی کے لئے تیار ہے پنجاب کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بعض علاقوں میں ابھی کٹائی شروع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور کینولا کیف صل تیار ہے۔اس کی کٹائی اور تھریشنگ ہونی چاہیئے لیکن بارشوں کی وجہ سے اس میں بھی تاخیر ہو جائے گی اور ان کی دوسری فصلوں کو کاشت کرنے میں بھی تاخیر ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بارشیں صرف خطہ پوٹھوہار کے لئے مفید ہیں باقی پنجاب میں یہ فصلوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :