سیشن کورٹ میں تھانہ گرین ٹاون کے پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری

جمعہ اپریل 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے تھانہ گرین ٹاون کے پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری کردیئے عدالت نے پولیس اہلکاروں کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے منشیات کیس کی سماعت کی۔پانچوں پولیس اہلکار عدالت کے روبرو ملزم جاوید کے خلاف شہادت کے لیے پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او گرین ٹاون کو حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :