
متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستانی نوجوان سے شادی اوراسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کی تمام تفصیلات وزرات داخلہ کوبھیج دیں
واپس بھارت نہیں جانا چاہتی اوراپنی زندگی پاکستان میں ہی گزارنا چاہتی ہیں، بھارت میں مقیم بچے میرے نہیں بہن کے ہیں ‘ خاتون کا موقف نجی ٹی وی کابھارتی خاتون کے بچوں کی فوٹیج اوربڑی بیٹی کا موقف بھی حاصل کرنے کا دعویٰ
جمعہ 20 اپریل 2018 23:06
(جاری ہے)
کرن بالابھارتی ریاست ہوشیار پورکے علاقہ گڑھ شنکرکی رہائشی اورتین بچوں کی ماں ہے جبکہ اس کا شوہر2013 میں فوت ہوچکا ہے۔
کرن بالا نے وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی کہ اس کا ویزا جو21 اپریل کو ختم ہورہا ہے اس میں توسیع کی جائے کیونکہ وہ اب پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہے۔بھارتی خاتون نے لاہورہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے کہ اس کو واپس نہ بھیجا جائے اور پاکستانی شہریت دی جائے تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کا اختیار وزارت داخلہ کو ہے ، بھارتی خاتون نے 16 اپریل کو جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کرکت ہنجروال لاہورکے رہائشی نوجوان سے نکاح کرلیا تھا اس کا اسلامی نام آمنہ ہے۔نجی ٹی وی نے بھارتی خاتون کے بچوں کی فوٹیج اوربڑی بیٹی کا موقف بھی حاصل کرلیا ہے جس میں کرن بالا کی 12 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی ماں ایسا کیوں کررہی ہے ، وہ اوراس کے دونوں بھائی آٹھ سالہ ارجن سنگھ اور 6 سالہ گرمکھ سنگھ اپنی ماں کی واپسی کا انتظارکررہے ہیں ۔ بچی نے سوال کیا ہے کہ ماں ! ہم نے تمہارا کیا بگاڑاہے ، ہم نے توکوئی غلطی بھی نہیں کی ، تم کیوں واپس نہیں آرہی ، چھوٹے بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دیدی ماں کب واپس آئے گی ، بچوں نے اپنی ماں سے اپیل کی ہے کہ وہ واپس آجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.