حافظ آباد، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا دیہی مرکز صحت اور لینڈ ریکارڈسنٹر ونیکے تارڑکے دورے

فرائض کی ادائیگی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:15

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صالحہ سعید نے دیہی مرکز صحت اور لینڈ ریکارڈ سنٹر ونیکے تارڑ کا اچانک دورے کے دوران ڈاکٹروں ،سٹاف اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افسران و اہل کاران پر واضح کیا کہ وہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے روز مرہ مسائل کا حل ہی تما م سرکاری ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی حکومت کے لئے پریشانی اور بد نامی کا سبب بنتی ہے جس کے پیش نظر بشمول انکے تمام سرکاری افسران وملازمین کا فرض ہے کہ وہ پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے اپنے ادارے ،ہسپتال ،سکول اور محکمے کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری لائیں اور انہیں عوامی توقعات سے ہم آہنگ بنانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دورے کے دوران دیہی مرکز صحت ونیکے تارڑ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ،آلات اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مریضوں سے انکے مسائل دریافت کئے اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ علاج کی غرض سے آنے والے ہر مریض سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے اسکی بھر پور رہنمائی کریں ۔انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے عملہ کو بالخصوص ہدایت کی کہ وہ فرد ات اور انتقالات کے سلسلہ میں آنے والوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ۔

انہوں نے واضح کیاکہ لینڈ ریکارڈ عملہ کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی اور عوام کو تنگ کرنے والوں کا فوری محاسبہ کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے سے واپسی پر حافظ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اسکی بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :