چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کے حکم پر ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹس کو بریفنگ دینے کا سلسلہ شروع

تمام ڈی ایس پیز بریفنگ کے ذریعے ٹریفک اسسٹنٹس میں خود اعتمادی پیدا کریں، سی ٹی او لاہور

جمعہ 20 اپریل 2018 23:32

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کے حکم پر ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹس کو بریفنگ دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر عبدالغنی نے ٹھوکر نیاز بیگ اور نواں کوٹ کے ٹریفک اسسٹنٹس کو ڈیوٹی اور ڈسپلن بارے مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے سرکلز میں ٹریفک اسسٹنٹس کی مکمل رہنمائی اور قیادت کریں۔ٹریفک اسسٹنٹس نئے جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت کر کے ہمارے مستقبل کے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز بریفنگ کے ذریعے ٹریفک اسسٹنٹس میں خود اعتمادی پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :