ْصالح اور دیانت دار افراد پر مشتمل نگراں حکومت تشکیل دی جائے ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

کرپٹ بدعنوان اور قومی دولت لوٹنے والے افراد پر مشتمل من پسند نگراںحکومت قبول نہیں کی جائیگی ڈاکٹر یونس دانش کے بردارنسبتی شیر محمد قریشی کی فاتحہ سوئم میں شرکت اور یوسی10کے علاقوں کا دورہ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جمعیت علمء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر یونس دانش کے بردارنسبتی شیر محمد قریشی کی فاتحہ سوئم جامع مصطفیٰ مسجد پریٹ آباد میںہو ئی جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سوئم کی فاتحہ میں شرکت کی اور مرحوم کیلئے بلندی درجات بخش اور مغفرت کی دعا کی موسم کی تقریب میں جے یو پی سندھ کے نائب صدر ناظم علی آرائیں،حسین بخش حسینی،محمد رضوان شیخ ،محمد عارف قائم خانی ،دلفقار انصاری ،قاضی محمد سلیمان ،ڈاکٹر عارف اللہ ،ارشاد نقشبندی،مقصود سنار محمد عابد شیخ ،سیدین انصاری،ایوب چوہان سمیت جمعیت علماء پاکستان کے کارکنان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستگان اور عزیز و اقراء نے شرکت کی بعد از سوئم صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے دلفقار انصاری کی شاپ پردعا فرمائے قاضی محمد سلیمان کی رہائشگاہ قاضی محلہ میں صاحبزادہ زبیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیاصاحبزادہ زبیر نے یوسی 10 کے مختلف علاقوں ،قاضی محلہ ،انصاری محلہ کمیلہ چوک ،حسینی چوک کا دورہ کیا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی تقدیر صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے ہی بدلی جاسکتی MMAنواز شریف کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہی2018کے الیکشن میں نظام مصطفیٰ محاذ بڑی قوت بن کر ابھرے گا اکابرین اہلسنت متحد ہورہے ہیں تمام نعرے آزمائے جا چکے ہیں اب صرف اور صرف غلامی رسول ﷺ کا رشتہ اور نعرے ہی چلے گارسول اللہ سے محبت اور غلامی رسول میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ہی نظام مصطفیٰ ﷺ کی اصل منزل تک پہنچا سکتا ہے صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ صالح اور دیانت دار افراد پر مشتمل نگراں حکومت تشکیل دی جائے جس میں معاشرے کے تمام طبقوں کو نمائندگی حاصل ہوکرپٹ بدعنوان اور قومی دولت لوٹنے والوں افراد پر مشتمل من پسند نگراںحکومت قبول نہیں کی جائے انہوں نے کہا کہ اہلسنت کو اگر نظر انداز کیا گیا تو نظام مصطفیٰ ﷺ محاذ سخت لائحہ عمل اختیام کرے گاانہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو مسلسل تباہ کیا جارہا ہے عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم کردئیے گئے ہیں صاف پانی ،بجلی اور گیس کی فراہمی صحت اور اچھی تعلیم کی فراہمی حکومت کا اولین فرض ہونا چاہئے مگر افسوس پیپلز پارٹی کی حکومت اور حقوق یا موت کا نعرہ لگانے والوں نے حیدرآباد کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے سڑکیں تباہ سیوئج کا گندا پانی سڑکوں پر اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھ رہا ہے شہرکا بلدیاتی نظام لوٹ کھسوٹ کی نظر ہو چکا ہے اب قوم اپنے اصل کی طرف لوٹ آئے نظام مصطفیٰ ہی اصل منزل ہے جو نظام بندگی بھی ہے اور نظام زندگی بھی اسی میں قوم کی بقاء ضمانت بھی ہے ۔