علاقے کی خوبصورتی کیلئے ہرممکن تعاون کریںگے‘ اختر ایوب

ہفتہ اپریل 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مدین کے میونسپل آفیسر اختر ایوب نے کہاہے کہ علاقے کی خوبصورتی اور مدین بازار کا حسن برقراررکھنے کیلئے بازار ٹریڈرزفیڈریشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا ‘تاجروں کے نمائندں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاحتی سیزن شروع ہوتے ہی مدین بازارمیں ٹریفک جام کے مسائل کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، علاقے کے میونسپل مسائل حل کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کرینگے‘ انہوں نے کہاکہ مدین ٹریڈرز فیڈریشن نے ہمیشہ تعاون کیاہے اور آئندہ بھی ہرممکن تعاون کی امیدہے ‘مدین بازارمیں بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت توسیع اورتجاوزات کے خاتمے میں تاجروں کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں اور اپنی جانب سے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ بازار انتظامیہ کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :