Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) علی ظفر اور میشاء شفیع کا معاملہ ابھی شروع ہی ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء اور گلوکار ابرارالحق پر بھی جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر دئیے گئے ہیں اور یہ الزامات عائد کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی معروف صحافی ’صباحت زکریا‘ ہیں۔

(جاری ہے)

صباحت زکریا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’’مجھے یاد ہے کہ تقریباً 30 سالہ ابرار الحق کا میری ایک دوست کیساتھ اس وقت تعلق تھا جب وہ 16 سال کی تھی۔

ابرارالحق نے مسلسل شادی کے وعدوں کے ذریعے اس کا جنسی استحصال کیا۔ یہ وہ دن تھے جب ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ نابالغی کیا ہے اور یہ سب کچھ مردوں کا معمول سمجھتے ہوئے قبول کر لیا۔‘‘
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات