بھائی نے بدچلنی کے شبہ میں چھری کے وارکر کے بہن کو قتل کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:20

پاکپتن۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چک 347-EBبھائی نے بدچلنی کے شعبہ نے چھری کے پے درپے وار کرکے بہن کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے 347/EB کے رہائشی علی شیر کے بیٹے عبدالر ئوف کو اپنی بہن آسیہ پروین کے کردار پرشک تھا گزشتہ روز عبدالر ئوف اور اس کی بہن آسیہ پروین کاشت کار شوکت علی کی گندم کانٹے کے لئے گئے جہاںکھیتوں میں ملزم عبدالر ئوف نے اپنی بہن آسیہ پروین کو چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ملزم عبدالر ئوف نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر آلہ قتل چھری اور درانتی موقع چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر عارفوالا نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی۔پولیس تھانہ صدر عارفوالا نے مقتولہ آسیہ پروین والد علی شیر کی رپورٹ پر اس کے بیٹے عبدالر ئوف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :