زرعی پیدوارکے مقابلوں کاانعقادحکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے،کمشنرڈیرہ غازی خان

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:25

ملتان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ فصلوں کے صوبائی و ضلعی سطح پر مقابلہ جات کروانے سے کاشتکاروں میں ایک نئی تحریک پیدا ہو گی اور زرعی پیداوار میں کاشتکار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بارضلعی وصوبائی سطح پر فصلوں،پھلوں اورسبزیوں کے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں ضلعی و ڈویژنل سطح پر فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاںپوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں قیمتی زرعی مشینری کے انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے مزید کہا کہ ہمارا کسان بہت محنتی ہے جو اپنا پسینہ کھیتوں میں بہا کر ہمارے لئے اناج پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کاشتکاروں کو سبسڈی دی جاتی ہے حکومت پنجاب نے بھی کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی لانے کیلئے متعددسبسڈی سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن سے ہمارے کاشتکار مستفید ہوکرفصلوں کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنائیں گے۔

پیداواری مقابلہ برائے کپاس میں ڈیرہ غازی خان کے محمد سلمان نی1923.68کلوگرام ،ضلع مظفر گڑھ کے کوثر عباس نے 2360.80، لیہ کے اعجاز حسین نی1860.30،راجن پور کے صابر حسین نے 1749.66کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے اپنے اپنے اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں انعام کے طور پر کاٹن ریجرز دی گئیں۔آم کے پیداواری مقابلہ 2017-18میں ضلع مظفر گڑھ کے محمد حسین نے 12066.80کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں انعام کے طور پر مینگو آرچرڈ سپریئر دیا گیا ۔

کینو کے پیداواری مقابلہ برائے 2017-18میں لیہ کے طاہر مسعود نے 20372.13کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے پہلی پوزیشن لی اور انہیں انعام میں روٹاویٹر دیا گیا۔اسی طرح ضلعی سطح پر سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں بھی قیمتی زرعی مشینری کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع سید ظفریاب حیدرنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،کاشتکاروں کی محنت،حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیموں کی بروقت رہنمائی سے کاشتکاروں نے بہترین پیداوار حاصل کرکے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خادم کسان پیکج کے تحت زرعی مداخل پر سبسڈی کا بھی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پرپیداواری مقابلہ جات برائی2017-18 میں کپاس کی فصل میں او ل پوزیشن ضلع مظفرگڑھ کے محمد خان ولد محمد گلزار نے 2509کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میں لیزر لینڈ لیولر دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن بھی ضلع مظفر گڑھ کی مثالی کاشتکار رابعہ سلطان نے 2452 کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی سے نوازا گیا جبکہ تیسری پوزیشن ضلع راجن پور کے حاجی خمیسہ نے حاصل کی۔

انھوں نی2417 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی،انہیں انعام میں ڈسک ہیرو سے نوازا گیا۔اسی طرح صوبائی سطح پر پیداوار ی مقابلہ برائے آم2017-18 میں ضلع مظفرگڑھ کے محمد یامین نی16412 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی ملی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی نے بھی اپنے خطاب میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :