مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، پاکستانی سفیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے،دونوں مسلمانوں کو متحد اور مغربی تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ترکی میں سیبیوولیراڈ میگزین اور محمد عاکف تھاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیسویں صدی کے عظیم مسلم فلسفی اور قومی شاعر علامہ اقبال کے 80 ویں یوم وفات پر نیشنل لائبریری ترکی میں پینل ڈسکشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے میگزین کے چیف ایڈیٹر فتح بیہان نے آگاہ کیا کہ محمد عاکف جو ترکی کے قومی ترانے کے خالق بھی ہیں ،نے 1908نے اپنے میگزین کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

چیئر مین محمد عاکف تھاٹ ایسوسی ایشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفے،ادب اور قانوں کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں۔انکی اور محمد عاکف کی شعری میں کئی پہلووں سے بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔

ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے علامہ اقبال کی ترکی اور نمایاں ادبی شخصیت محمد عاکف کیساتھ وابستگی کو اجاگر کیا اور کہا کہ مفکر پاکستان داکٹر محمد اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف دونوں ہم عصر تھے۔اقبال کے دور مین انگریز برصغیر کے حکمراں تھے تو دوسری طرف ترکی بھی مشکل مرحلے سے گزر رہاتھا۔جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی کی زیر قیادت آذاد ملک کیلئے جدوجہد کی۔ٹھی اسی وقت ترکی نے مصطفے کمال اتاترک کی قیادت میں آذادی کی جنگ کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے،دونوں مسلمانوں کو متحد اور مغربی تسلط سے آذاد کرانا چاہتے تھے۔