تاندلیانوالہ ،غیرت کے نام پر چچا نے کرنٹ لگا کر بھتیجی کو قتل کر دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:23

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تاندلیانوالہ غیرت کے نام پر چچا نے کرنٹ لگا کر بھتیجی کو قتل کر دیا مقدمہ درج.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ ماموکانجن کے علاقہ چک نمبر 508 گ ب کے رہائشی محمد علی کی بیٹی شگفتہ شاہین عمر 20 سال کے چال چلن ٹھیک نہ تھے وہ گاؤں کے ایک لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھے گاؤں کے چیئرمین نے لڑکی کو واپس کروایا اس بات کا رنج لڑکی کے چچا شمیرعرف سونا ولد غلام سرور کو تھا جس پر چچا نے بھائی کی غیر موجودگی پر اپنی بھتیجی کو کرنٹ لگا دیا جب محمد علی مویشیاں کے لیے چارہ لے کر اپنے گھر پہنچ تو اس کی بیٹی فرش پر گری ہوئی تھی اس کا بھائی شمیر اور ایک نامعلوم شخص اس کے پاس اور بیٹی تڑپ رہی تھی جب پاس پہنچ تو شگفتہ شاہین جاں بحق ہو گئی تھی اور ملزمان بھی موقع سے فرار ہو گئے گھر والوں نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی اور کہا کہ لڑکی کی موت واٹرپمپ چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے پولیس نے حلات مشکوک ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر لیا گیا.

متعلقہ عنوان :