شہباز شریف نے چوہدری نثار کو 2 ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ،معروف صحافی کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ اپریل 20:14

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو 2 ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ،معروف ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :معروف صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کو 2 ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات پر تبصرہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران محمد مالک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقاتیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کسی حد تک سابق وزیر داخلہ کو قائل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری نثار کو 2 ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ۔یاد رہے کہ یہ بھی خبریں گردش میں تھیں کہ سابق وزیر داخلہ نے ٹکٹ کی پیشکش مسترد کر کے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔