پاکستان تحریک انصاف کراچی کا بنارس چوک پر احتجاجی جلسہ
سترہ اپریل دو ہزار اٹھارہ کو منگھوپیر روڈ پر ایک معصوم بچی کی لاش رکھ کر احتجاج کیا گیا جو بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بچی کے ورثاء اور علاقہ مکین مل کر کررہے تھے، شمیم نقوی
ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58
(جاری ہے)
اس پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے میڈیا اور پارٹی کے لوگوں سے رابطہ کیا۔ اتنی دیر میں پولیس نے بچی کے قاتلوں کی بجائے کسی اور کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی تھی۔ بچی کے والد نے اسے جھٹلایا اور مطالبہ کیا کہ حقیقی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی رہنمائوں نے بچی کی تدفین کے لیے کہا اور لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن لوگ احتجاج ختم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے ایمبولینس کو لے جانے کے لیے پولیس کی مدد کی جس پر ہجوم نے روک لیا۔ اس پر ہمارے رہنمائوں نے باقاعدہ اعلان کیا کہ اس احتجاج سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ہٹنے لگے۔ پھر پولیس نے ہجوم پر لاٹھی چارج شروع کیا تو کچھ لوگ زخمی ہو گئے اور دو افراد ہلاک ہوئے اور پی ٹی آئی رہنما وہاں سے جاچکے تھے۔ دوسرے دن ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ہم سے درخواست طلب کی تھی ، جو ہم نے دی لیکن مقدمے میں ہمارے ہی خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ پولیس بجائے بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے احتجاج میں موجود لوگوں پر ہی فائرنگ کرنے لگی۔ پولیس کے ایک اہلکار کو پتھر لگا تھا جو علاقہ مکینوں میں سے کسی نے مارا ہوگا، لیکن ایک پتھر کی سزا دو افراد کو قتل کرنا تو نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل ناحق تو پولیس کے لیے گویا کوئی بات ہی نہیں ہے۔ وہ کراچی کے شہریوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح ہلاک کرتے پھرر ہے ہیں اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اس سارے واقعے کا الزام پی ٹی آئی کے سر ڈال رہی ہے۔ بغیر کسی ثبوت کے اور بغیر واقعے کی تفصیلات جانے آپ کسی پر کیسے الزام لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک امن پسند سیاسی تحریک ہے جو لوگوں کے مسائل پر پر امن احتجاج تو کرتی ہے لیکن ہم ہتھیار اٹھا کر لوگوں کو ناحق قتل نہیں کرتے۔ پاکستان تحریک انصاف کا اس سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بچی کے قاتلوں کو اور جن لوگوں نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی ہیں ، گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی گھنائونی حرکت کا سوچنے سے بھی ڈریمزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.