سرگودھا:بجٹ کی متوقع آمد، پیٹرولیم مصنوعات و ڈالر کی قیمت میںاضافہ کو جواز بنا کرمختلف اشیاء کے ریٹ10سے 15 فیصد بڑھا دیئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) بجٹ کی متوقع آمد اور پیٹرولیم مصنوعات و ڈالر کی قیمت میںاضافہ کو جواز بنا کرمختلف اشیاء کے ریٹ10سے 15 فیصد بڑھا دیئے گئے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں مہنگائی کی نئی لہر نے صارفین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، حکومت کی جانب سے اپریل کے مہینے میں ہی بجٹ پیش کرنے کی اطلاعات ،پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو جواز بن کر ہول سیلر ڈیلرز نے عام استعمال کی لگ بھگ60سے زائد اشیاء کے ریٹس راتوں رات 15 فیصد تک از خود بڑھا دیئے ، جن میں کچن آئٹمز/کراکری، زرعی اجناس، کاسمیٹکس،مشروبات، سیگریٹ وغیرہ شامل ہیں ،رواں سال یہ دوسراخود ساختہ منی بجٹ ہے جبکہ متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم کے تحت وقتاًفوقتاً اشیاء کے سرکاری ریٹس مقرر کرنے کی پابند ہے مگر کئی ماہ سے یہ عمل التواء کا شکار ہے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہول سیل ڈیلرز اور بیوپاری و کمیشن ایجنٹ کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، جس پر صارفین تلملا کر رہ گئے ہیں، اور قیمتوں میں حالیہ ان کیلئے باعث تشویش بن کر رہ گیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومتی رٹ قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی انتہائی افسوس ناک ہے ، جس پر صوبائی حکومت سختی کے ساتھ نوٹس لے

متعلقہ عنوان :