شب برأت پر سنی تحریک کے تحت زائرین قبرستان کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

پی ایس ٹی کے تحت ملک بھر میں زائرین قبرستان کیلئے دودھ ،شربت ،چائے اور لنگر کی سبیلیںبھی لگائی جائیں گی ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین کے استقبال کیلئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ، کراچی سمیت ملک بھر کے قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں ، ،جبکہ دودھ ،شربت ،چائے اورلنگر کی سبیلیںبھی لگائی جائیں گی ،شب برأت کے حوالے سے ابھی تک تاحال اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی کا کام متعلقہ اداروں کے تحت شروع نہیں کیا جاسکا ،متعلقہ ادارے اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ،عوام اہلسنت کو تشویش ہے کہ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور علاقائی ناظموں و میونسپل کمشنر کو تحریری درخواستیں دینے کے باوجود قبرستان کی صفائی ستھرائی کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کے اندر اور باہر کی صفائی کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں ،مطلقہ اداروں سے رابطے کرکے راستوں میں جمع سیوریج کے پانی کو ختم کرائیں ،انہوں نے کہا کہ شب برأت پر قبرستان جانیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں ،شب برأ ت پر عوام اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں ،جبکہ غلامان مصطفی ﷺ شب برأت پر قبرستان جاکر سرکار دو عالم ﷺ کی سنت بھی ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرتے ہیں لہذا قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :