سرگودھا میں تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی قتل کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سرگودھا میں تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتول 2 بچیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش پر خوشی منانے کی تیاریوں میں موت کی آغوش میں چلا گیا زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر شہر سے ملحقہ سبھروال کالونی میں نوجوان نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا.مقتول عمران اور آس کے چھوٹے بھائی ارسلان میں تلخ کلامی ھوئی جس پر ارسلان مشتعل ہوگیا اور اس نے فائرنگ کر کے عمران کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ جھال چکیاں مصروف تفتیش ہے۔