آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام مفت اورصاف ستھری تفریح کے لیے محفل موسیقی ،

سرفراز،انجم اوردیگرگلوکاروں نے اپنی گائیکی کے ذریعے تمام شرکاء کو محظوظ کیا

اتوار 22 اپریل 2018 17:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) نوجوان نسل کوپلیٹ فارم اورراولپنڈی اسلام آبادکے باسیوں کے لیے مفت اورصاف ستھری تفریح مہیا کر نے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل موسیقی کا اہتمام کیاگیا۔سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ اورجھلک علی (نسیم اختر) میزبانی کرتے ہوئے لوگوں کے چہروں پرشگوفے بکھیرتے رہے۔

(جاری ہے)

گلوکاروں سرفراز،انجم اوردیگرگلوکاروں نے اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کومحظوظ کیا۔

ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں لوگوں کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ یہ کونسل فنکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے۔انھوں نے تبایا کہ حال ہی میں دستکاروں کے لیے ایک ٹینلنٹ ہنٹ سکیم کا اجراء کیا جارہا ہے جس کی رجسٹریشن ہورہی ہے اور28 اپریل کودستکاروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :