سید خورشید احمد شاہ کا وفاقی سیکرٹری ہوابازی کو خط ،ْپی آئی اے کی بد انتظامی اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی سیکرٹری ہوابازی کو خط لکھا ہے جس میں جس میں پی آئی اے کی بد انتظامی اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ پی اے سی کے نوٹس میں یہ آیا ہے کہ پی آئی اے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادارے میں اعلی عہدوں پر بھاری معاوضے پر بھرتیاں کی گئی ہے جن میں ساٹھ سال سے زائد عمر اور دہری شہریت کے افراد کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جن میں سی ای او، چیف کمرشل آفیسر، چیف ایچ آر، لیگل کنسلٹنٹ، چیف آئی ٹی وغیرہ شامل ہیں جبکہ ادارے میں سینئر آفیسرز موجود ہوتے ہوئے بھی انہیں ان عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا ۔لیگل کنسلٹنٹ اپنی زمیداریوں کی بجائے انتظامی امور چلا رہے ہیں اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جونیئر افسران کو سینئرز عہدوں پر بٹھایا گیا ہے ،ْان بد انتظامی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ادارے کے محنتی افسران میں مایوسی پائی جا رہی ہے اور ادارہ تباہی کی طرف جا رہاہے۔اس چیز کا فورا نوٹس لیا جائے اور پی آئی انتظامیہ اس پر پی اے سی کو تفصیلی بریفنگ دے ۔