صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی کا والہانہ استقبال

اتوار 22 اپریل 2018 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قصبہ ڈنڈوت میں صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی کا والہانہ استقبال، انہیں 100سے زائد موٹر سائیکلوں کے جلوس میں پنڈال میں لایا گیا۔ جلسہ عام کی صدارت عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے کی۔ جلسے کا اہتمام کرنے کا مقصد ملک تنویر اسلم سیتھی کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے کروڑوں روپے کے فنڈز قصبہ ڈنڈوت کو دیے۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈنڈوت کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ہے اور میں نے اہل ڈنڈوت پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ اپنا فرض پورا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے حلقے کے عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے اور اسی کارکردگی کی بنا پر آنے والے الیکشن میں عوامی عدالت سے رجوع کریں گے۔ عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہید ماجد یوسف کے بیٹے نے بھرپور خطاب کر کے ماحول کو سوگوار کردیا۔ آخر میں راجہ مجاہد افسر نے صوبائی وزیر کو خوبصورت اعزازی ٹرافی بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :