طب یونانی پر دو روزہ سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس (آج) منعقد ہوگا

اتوار 22 اپریل 2018 20:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’طب یونانی کو درپیش چیلنجز اورمواقع‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس آج (پیر) صبح 9 بجے ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد کی زیر صدارت بیت الحکمہ (ہمدرد یونی ورسٹی کی لائبریری) کے آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور مہمانِ خاص سابق وائس چانسلر کراچی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ہوں گے جبکہ میٹرو پولیٹن یونی ورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کلیدی خطبہ دیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ ڈاکٹروں، حکیموں، معا لجین اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد سمپوزیم میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :