کوئٹہ میں تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

اتوار 22 اپریل 2018 22:50

کوئٹہ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کوئٹہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا نصیب اللہ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میںلیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔