پائیدار امن کے لئے مل کر جدوجہد کرنی ہے،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(ائی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پائیدار امن کے لئے مل کر جدوجہد کرنی ہے،مشکل وقت گزر چکا ہے اچھا دور آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں متحد رہیں، مشکلات اور آسانیاں مشترک ہیں، شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں امن کے ثمرات مستحکم کر رہے ہیں،پاکستان بھر میں پائیدار امن کے لئے مل کر جدوجہد کرنی ہے، امن کے سفر کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا رہا۔