شیخوپورہ،ڈیرہ چباری والا کے قریب ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ خاتون جاں بحق

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈیرہ چباری والا کے قریب ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ کوثر بی بی ریلوے لائن عبور کر رہی تہی کہ اچانک فیصل آباد سے لاہور آنے والی 111اپ نان سٹاپ کی زد میں آکر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی ریلوے پولیس نے خاتون کی نعش تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی-