Live Updates

شوکت یوسفزئی جماعت اسلامی کیخلاف بیان بازی سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، صابر حسین اعوان

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبر قومی اسمبلی امیر صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ شوکت یوسفزئی جماعت اسلامی کیخلاف بیان بازی سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کی پارٹی اور حکومت میں کیا پوزیش ہے،ان کو تو دوبارہ پشاور سے ٹکٹ بھی نہیں ملے گا اور شانگلہ سے ٹکٹ ملنی کی تگ و دو میں مدعی سست اور گواہ چست بن کر بیانات داغ رہے ہیں، عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنے لوگوں کو نکالنے کا آغاز اسی شوکت یوسف زئی ہی سے کیا تھا،پرویز خٹک نے بار بار ان کی وزارت تبدیل کی اور جب بات نہ بنی تو نکال باہر کیا۔

ہفتے کو انھوں نے بیان پر ردعمل پر دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کے وزرا کو آستین کا سانپ کہنے والے بتائیں کہ ان سانپوں نے ان کو کتنی بار ڈسا ہے،ان کے کپتان پارٹی میٹنگوں میںجماعت کے وزیروں کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پانچ سال ہم نے نہیں پی ٹی آئی نے ہماری وجہ سے ااقتدار کے مزے لوٹے۔ان کی حالت تو یہ ہے کہ20ارکان نے موقع پاتے ہی اپنی ہمدردیاں بدل دیں۔

جماعت کی مضبوط حمایت نہ ہوتی تو ان کا شیرزاہ کب کا بکھر چکا ہوتااگر شوکت یوسفزی کی پارٹی میں اتنی بڑی پوزیشن ہے تو خان صاحب سے کہہ دیں کہ قومی وطن پارٹی کی طرح جماعت کے وزرا کو بھی نکال دیں۔انہوںنے کہاکہ شوکت یوسفزئی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پشاور کے عوام کا سامنا تک نہیں کرسکتے اور اس دفعہ پشاور کے بجائے شانگلہ سے ٹکٹ کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں ۔ عوام ان کے صلاحتیوں کو جان چکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات