فیصل آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدائت پر ضلعی محکمہ صحت کا عطا ئیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری

رواں سال جنوری سے اپریل تک مختلف علاقوں میں 327 میڈیکل کلینکس کی انسپکشن کی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدائت پر ضلعی محکمہ صحت کا عطا ئیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری رواں سال جنوری سے اپریل تک مختلف علاقوں میں 327 میڈیکل کلینکس کی انسپکشن کی گئی تفصیلات کے مطا بق جنوری سے رواں ماہ کے دوران 189 عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کیا جبکہ 186 کے خلاف چالان پنجاب ہیلتھ کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں اسی عرصہ کے دوران سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مختلف تھانوں میں17 مقدمات درج کرائے گئے 8کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ضلعی محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف سرگرم عمل غیر قانونی کلینکس غیر مستند ڈاکٹروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاررائی عمل میں لائی گئی محکمہ صحت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کو مزید تیز کر دیا گیا چھاپہ مار ٹیموں کی روزانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔