جڑانوالہ ،شادی والے گھر میں شامیانے لگاتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق 2بر ی طرح جھلس گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شادی والے گھر میں شامیانے لگاتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق 2بر ی طرح جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 560گ ب میں مقصود ولد غلام جیلانی کی شادی تقریب میں شامیانے لگاتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو جانے کے باعث ایک مزدور اللہ رکھا ولد رحمت سکنہ بچیانہ کرنٹ لگنے سے طبی امداد ملنے سے قبل ہی موقع پر دم توڑ گیا۔

جبکہ 2مزدور عادل ولد ریاست ، راجہ ولد بوٹا ساکنان بچیانہ بری طر ح جھلس گئے جن کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :