فلم ’’نانو کی جانو‘‘ کا ریلیز کے دوسرے روز 1.25 کروڑ کا بزنس

پیر اپریل 11:20

ْ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’نانو کی جانو‘‘ نے ریلیز کے دوسرے روز میں 1.25 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار فراز حیدر کی ہارر کامیڈی فلم ’’نانو کی جانو‘‘ 20 اپریل کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے روز 75 لاکھ اور دوسرے روز میں 1.25 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکار ابھے دیول، پترالیکھا، ریشما خان اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دہلی کے لینڈ مافیا ایجنٹ (ابھے دیول) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے اپارٹمنٹ میں بھوت سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :