فیصل آباد، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر باپ کے سامنے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا

پیر 23 اپریل 2018 17:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر باپ کے سامنے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا جبکہ ایک اور واردات میںسعودیہ پلٹ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا‘ دیگردرجنوں مقامات پر ہونیوالی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کے مال و زر سے محروم کردیا گیا ‘پولیس بے بسی کی تصویر بن کررہ گئی ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے نواحی گائوں کھونہ کا رہائشی انور اور اس کا بیٹا نواز چھوٹے مانانوالہ میں بنائی دکان بند کرکے آرہے تھے کہ گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر لوٹ لیا ‘مزاحمت پر انور کے سامنے اس کے بیٹے نواز کو گولیاں مار کوموت کے گھاٹ اتارنے والے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ‘ایک اور واردات کے دوران سعودیہ پلٹ شہری کو مزاحمت پر لہولہان کردیا گیا‘ہجویری ٹائون گلی نمبر تین کا رہائشی امیر حمزہ سعودیہ سے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور وہ اپنے دوست وسیم کیساتھ جارہا تھا کہ عبداللہ پور انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر نقدی وموبائل چھین لیا اور مزاحمت پر اسے تین گولیاں ماریں جس پر وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ‘آج ہونے والی ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران شہری سے موٹر سائیکل ‘نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا‘علی حسنین موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چک نمبر 91ر ب کے قریب اسے روک کرمسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نمبری LED-7605‘نقدی اور ضروری کاغذات چھین لئے علاوہ ازیں 35وارداتوں کے دوران تھانہ نشاط آباد میں سمال سٹیٹ فیکٹری سے ڈیوٹی کرکے واپس آنیوالے محمد رمضان اور ساتھیوں کو ڈاکوئو ں نے سجاد ا موڑ کے قریب اسلحہ کے زور پر روک کر دس ہزار کی نقدی چھین لی مزاحمت پر محمد رمضان کی ٹانگ میں گولیاں مار دیں جبکہ گٹ والا میں ذوالفقار سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا ‘لائل پور پارک میں آکاش سے پانچ ہزار کی نقدی و موبائل چھینا گیا ‘ڈاکوئوں کے گروہ نے 195ر ب میں شہباز کے گھر گھس کر نقدی و قیمتی سامان چھین لیا ‘علی ٹائون میں اشفاق سے ساٹھ ہزار کی نقدی ‘موبائل فون چھینا گیا ‘کھرڑیانوالہ میں افتخار سے ایک لاکھ پچاس ہزار کی نقدی چھینی گئی ‘امین چوک میں شفقت سے بیس ہزار چھین لئے ‘نعمت آباد میں راشد سے ڈاکوئوں نے دو لاکھ کی نقدی چھین لی ‘ٹوٹیاں والا کھوہ میں عمران سے بیس ہزار ‘119گ ب میں ذیشان کے گھر سے مسلح افراد نے پچاس ہزار کی نقدی اور دو تولے زیورات چھین لئے ‘سات ج ب میں اویس ‘سیف آباد میں عبدالقیوم ‘نعمت آباد میں راشد ‘شہباز نگر میں عمران ‘عباس ٹائون میں شعیب ‘238ر ب میں اظہر ‘کوہ نور سٹی میں قاسم سے ڈاکوئوں نے نقدی و قیمتی سامان چھین لیا ‘سبزی منڈی میں عاقب ‘جھمرہ روڈ میں ظفر عباس ‘سعید کالونی میں سلمان ‘ڈجکوٹ روڈ میں عمران ‘اشرف ٹائون میں جاوید ‘240ر ب میں جعفر ‘ملک پور میں ثاقب ‘علی ہائوسنگ میں طاہر ‘ناظم آباد میں احمد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں‘چوروں کے گروہ نے عاصم ‘الطاف گنج میں ثقلین ‘121ج ب میں اقبال ‘کچہری بازار میں شہری کے گھروں و دکانوں کا چوروں نے صفایا کردیا