تین لاکھ 35ہزار روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

پیر 23 اپریل 2018 17:42

تین لاکھ 35ہزار روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پولیس نے تین لاکھ 35ہزار روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عدنان انجم ولد محمد نوروز سکنہ محلہ فاروقی چکوال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ملزم انور علی ولد صابر علی سکنہ جبیر پور کیساتھ اچھے تعلقات و دوستی تھی جس کی بناء پر اس نے روبرو گواہان رقم مبلغ335000روپے ادھار لی اور رقم کے عوض دو عدد چیک دیے۔ ایک چیک مالیتی155000 روپے جب بینک میں کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ سب انسپکٹر خضر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :