پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس کی45300کی نفسیاتی حدبحال

سرمایہ کاری مالیت میں35ارب2 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.80 فیصدکم رہی

پیر 23 اپریل 2018 19:10

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس کی45300کی نفسیاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں35ارب2 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.80 فیصدکم جبکہ51.94فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور پرافٹ اینڈ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45190کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد ازاحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 45452کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مقامی سرمایہ گروپوں نے سرمایہ کاری سے گزیر کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس112.62 پوائنٹس اضافے سی45371.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب2کروڑ83لاکھ82ہزار543روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر93کھرب65ارب99 کروڑ88 لاکھ19ہزار575روپے ہو گئی ۔

پیرکو11کروڑ26 لاکھ15 ہزار320شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت3کروڑ13 لاکھ97ہزار640شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت58.90 روپے اضافے سی2155.00 روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت46.68 روپے اضافے سی3400.01روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت26.71روپے کمی سی825.00 روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت19.78روپے کمی سی1250.22روپے ہو گئی ۔

پیرکویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ11لاکھ12ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت99پیسے اضافے سی29.99روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ7لاکھ5ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سی37.51روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس37.00پوائنٹس اضافے سی22346.17 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس72.69پوائنٹس اضافے سی77030.70 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس125.99 پوائنٹس اضافے سی32874.17پوائنٹس ہو گئی ۔