حج کے معاملات میں بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی ہے،وفاقی وزیرخالد مسعودچوہدری

پیر 23 اپریل 2018 20:38

کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف خالد مسعودچوہدری نے کہا ہے کہ حج کے معاملات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں بلاشبہ اس میں خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں بلوچستان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ حج و اوقاف میں جو مبینہ بدعنوانیاں ہیں ان کیخلاف جلد ایکشن لونگا قبل ازیں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ حج کے معاملات میں بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی ہے مبینہ نااہلی کرپشن اور نام نہاد قرضہ اندازی کے نام پر بلوچستان کے ہزاروں افراد حج کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں بلوچستان کیلئے اس کی آبادی کے مطابق ایک کوٹہ ہونا چاہئے انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر کو خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کی کارکردگی اوراور اہم منصوبہ جات سے بھی آگاہ کیا جس کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر خلاد مسعود چوہدری نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے نعمت اللہ ظہیر کی دعوت پر جلد کوئٹہ کا دورہ کرنے اور خدمت خلق فاونڈیشن کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔