ستم بازار اور گرد ونواح میں کارروائی ‘ ایک ہسپتال اور دو میڈیکل سٹورز سیل

پیر 23 اپریل 2018 20:48

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کی نگرانی میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف مہم کے دوران ایڈیشن اسسٹنٹ کمشنر رستم نجیب اللہ نے ہیلتھ کئیر کمشن اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ رستم بازار اور گرد ونواح میں کارروائی کی اور ایک ہسپتال اور دو میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا جبکہ دیگر کو نو ٹسز جاری کردیئے گئے ،دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غیر قانونی میڈیکل سٹورز، لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔