صوبے کے مختلف مویشیوں کو ہسپتالوں ، ڈسپینسریز ،مویشیوں کے تشخیص مراکزاور موبائل یونٹ کے ذریعے 96225 مویشیوں کا علاج کیاگیا

پیر 23 اپریل 2018 20:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر اینیمل ہسبینڈری سندھ حیدرآباد سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے میں مارچ 2018 کے دوران مختلف مویشیوں کو ہسپتالوں ، ڈسپینسریز ، یونین کائونسلز ،مویشیوں کے تشخیص مراکزاور موبائل یونٹ کے ذریعے 96225 مویشیوں کا علاج کیاگیاہے انہوں نے بتایا کہ 86704 مویشیوں کو پیٹ کے کیڑے سے بچائو کی ادویات پلائی گئیں جبکہ متعلقہ عملے کی جانب سے 6118 دیہاتوں کے دورے کیے گئے اور 4964 مویشیوں کے مالکان سے ملاقات کرکے انہیں مویشیوں کے امراض سے بچائو سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اس کے علاوہ عملے کی جانب سے 468816 مویشیوں کو مختلف مہلک امراض سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے گئی-

متعلقہ عنوان :