حیدرآباد میں آتشزدگی کے تین واقعات ‘ ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا

پیر 23 اپریل 2018 20:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) حیدرآباد میں آتشزدگی کے تین واقعات میں ہزاروں روپے مالیت کا مال جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے مصروف علاقہ شاہی بازار میں پکاقلعہ گیٹ کے سامنے ایک برگر شاپ میں گیس لیک ہو جانے سے آگ لگ گئی جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا ، لطیف آباد یونٹ نمبر8میں واسا کے نکاسی آب کے پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے وہاں ٹرانسفامر بھی جل گیا اور علاقہ میں بجلی بند ہو گئی جو بعد میں دیر سے بحال ہو ئی یہاں فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پایا تاہم اسکے بروقت نہ پہنچنے پر لوگوں نے شکایت کی جبکہ لیاقت کالونی پلاٹ نمبر36پر ماچس کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں روپے مالیت کی ماچس خاکستر ہو گئی یہاں بھی شہریوں نے فائربرگیڈ کی سست روی کی شکایت کی ہے -

متعلقہ عنوان :