انتشار کی سیاست کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوگی، چوہدری ماجد علی

پیر 23 اپریل 2018 21:01

ساہیوال۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ماجد علی نے کہاہے کہ جھوٹ ‘الزام اورانتشار کی سیاست کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوگی، محمد نوازشریف کو عوام کے دلوںسے نہیں نکالاجاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سیگفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھونا ہے، الیکشن 2018 میں پہلے کی طرح عوام کی بھرپور طاقت سے اقتدار میں آکر مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیںگے، ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح وبہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہاہے جسکی ماضی میںکوئی نظیر نہیں۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے وفا ہو رہے ہیں اور کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوںپر کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاء الله آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ۔