لاہور،گلبرگ پولیس کی کارروائی، بٹ بہادر ڈکیت گینگ گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 21:08

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) گلبرگ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے طلائی زیورات،50ہزار روپے نقدی،04موبائل فونز،01 عدد گھڑی،01پسٹل اور 05گولیاںبرآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی ماڈل ٹائون محمد فیصل شہزاد نے ایس ایچ اوگلبرگ انسپکٹر بابر اشرف کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس ایچ اوگلبرگ انسپکٹر بابر اشرف انصاری نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر02رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میںعلی عرف بٹ بہادر اور دانش مسیح شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :