چارسدہ، دِن دیہاڑے 46 لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزمان کے عدم گرفتاری کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ ہوگا

پیر 23 اپریل 2018 21:26

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) چارسدہ میں دِن دیہاڑے 46 لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزمان کے عدم گرفتاری کے خلاف کل بروز بدھ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس حوالے سے جائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین لعل محمد لعل منعقد ہوا اجلاس میں میاں رحم باچا، حاجی شیراز خان، میاں مفرق شاہ، امداد اللہ، حبیب اللہ، رحیم خان، سید صالح شاہ، ارشاد علی، ضیاء الدین، ناصر خان، مزمل شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے صدر کے بیٹوں سے گزشتہ چالیس دِن قبل نامعلوم ڈکیتوں نے 46 لاکھ روپے سے زائد گن پوائنٹ پر چھینے تھے مگر تاحال پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور پولیس ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز بدھ کو چارسدہ فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نئے سِرے سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور آخری دًم تک احتجاجی تحریک ملزمان کی گرفتاری تک جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :