سال سے زائد کا ہر شخص کل اپنا ووٹ بنوا سکتا ہے

31 اپریل کو عام انتخابات میں استعمال ہونے والی ووٹر لسٹیں سیل کر دی جائیں گی،ووٹوں کی تبدیلی ،درستگی سمیت تمام امور نمٹانے کیلئے ڈسپلے سنٹر شام 5 بجے تک کھلے رہے گیں سرگودھا ڈویژن میں 693 ڈسپلے سنٹر کام کر رہے ہیں

پیر 23 اپریل 2018 21:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) 18 سال سے زائد کا ہر شخص آج اپنا ووٹ بنوا سکتا ہے ،31 اپریل کو عام انتخابات میں استعمال ہونے والی ووٹر لسٹیں سیل کر دی جائیں گی،ووٹوں کی تبدیلی ،درستگی سمیت تمام امور نمٹانے کیلئے ڈسپلے سنٹر شام 5 بجے تک کھلے رہے گیں سرگودھا ڈویژن میں 693 ڈسپلے سنٹر کام کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھاسمیت ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،جس پر عام انتخابات 2018 میں جو ووٹر لسٹیں استعمال کی جائیں گی انہیں درست کرنے ،تبدیلی اور دیگر امور نمٹانے سمیت نئے ووٹر آج شام تک اپنے ووٹ اندارج کروا سکتے ہیں اس کے بعد وہ اپنا ووٹ نہیں بنوا سکیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں ڈسپلے سنٹر بنائے ہیں جہاں پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹ بنوانے اور دیگر تبدیلی و درستگی کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ الیکشن کمیشن کے دفاتر اور موبائل میسج سسٹم کے ذریع بھی ووٹروں کو ان کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل کیا جا رہا ہے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب،میانوالی،بھکر اور سرگودھا میں 693 ڈسپلے سنٹر بنائے گئے ہیں،جہاں آج شام تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ضلع سرگودہا میں236خوشاب میں130 میانوالی میں173 جبکہ بھکر میں154 ڈسپلے سنٹرقائم کئے گئے ہیں،جہاں پر ثبوت کے طورپر صرف شناختی کارڈ ضروری ہے شناختی کارڈ میں درج مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک جگہ پر ووٹ کا اندراج کرایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر تحریر کرکی8300 پر میسج کرے تو الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کے ووٹ کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کردی جاتی ہے،