ہرنائی پولیس کے لورالائی اور دکی میں مختلف مقامات پر چھاپے، 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 23:29

ہرنائی۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ایس پی سردار ہاشم خان نے کہاکہ ہرنائی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب چار مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈون 7 مفرور ملزمان کو ایک لورالائی جبکہ تین کو دکی سے ہرنائی پولیس نے گرفتار کرلیاہیابتک ایک درجن کے قریب مفرور ملزم کو گرفتار کیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی نے کہاکہ ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ہرنائی نجیب اللہ میانی نے کی سربراہی میں گزشتہ دنوں لورالائی اور دکی میں کامیاب کارروائی کرکے چار ملزمان جوکہ اقدام کے مقدمہ میں ہرنائی پولیس کو مطلوب تھے اور مفرور تھے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کی انہوں نے کہاکہ کارروائی میں حصہ لینے والے آفیسر اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دے گے ایس پی نے کہاکہ آخری اشتہاری ملزم کی گرفتاری تک جاری رہے گاایس پی سردار ہاشم خان نے کہاکہ ہرنائی میں مکمل امن ومان کے قیام جرائم پیشہ اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف سی آئی پولیس اور ایس ایچ او نجیب اللہ میانی کے دیگر سنئیر آفیسران کی نگرانی میں خصوصی مہم شروع کردیا گیا ہے جسکی سربراہی وہ خود کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی امن وامان کی قیام اور عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی ہے جس کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ خود ساری رات گشت کررہے ہیں اور پولیس کے شہر اور مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے ناکے پیدال گشت موٹرسائیکل گشت کو چیک کرتے ہے انہوں نے کہاکہ پولیس میں فرائض میں غفلت ولا پروائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرتے بلکہ جو بھی اہلکار یا آفیسر ڈیوٹی میں غفلت ولا پروائی کرتا ہے انکے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا بلکہ بعض اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے جبکہ ایمانداری فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ عوام اور قبائلی معتبرین پولیس کے ساتھ تعاون کرے انہوں نے کہاکہ میں نے منشیات فروشی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور ابتک کئی منشیات فروشوں کو گرفتاربھی کرلیاگیا تاہم اگر اب بھی منشیات فروشی کے حوالے سے کسی بھی شہری کو اطلاع ہے تو وہ برائے راست مجھ سے رابطہ کرے ہم اطلاع دینے والا کانام صیغ راز میں رکھے گے بلکہ انہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تہنتی سرٹیفکٹ بھی جاری کرینگے ایس پی نے کہاکہ ابتک پولیس نے مختلف مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا لورالائی سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب شیرو اور دکی سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین مفرور ملزمان پنوں عرف نبو ولد گوڈا، نیاز محمد عرف نیازو ولد عبداللہ سونا عرف سہنڑو اقوام جت کو گرفتارکرلیا گیا ملزمان کو ہرنائی منتقل کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :