میپکونے رواں مالی سال کے دوران 36کروڑ سے زائد کی لاگت سے 1610ٹرانسفارمزاپ گریڈکئے

پیر 23 اپریل 2018 23:29

ملتان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2017-18ء کے دوران36 کروڑ16 لاکھ29ہزار روپے کی لاگت سی1610ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں10سی2515کے وی پر 6،10سی25کے وی پر 55، 15سی25 کے وی پر102،25 سے 50 کے وی پر357، 50سے 100 کے وی پر553،100سی200کے وی پر311، 25KVA کے مزید13، 50KVکے مزید64، 100KVA کی142 اور 200 کے وی کے مزید7 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر جولائی2017ء سے مارچ2018ء کے دوران ملتان سرکل میں4 کروڑ16لاکھ49ہزار روپے سے مختلف استعدادکار کی188ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں6 کروڑ39 لاکھ60 ہزار روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کی211،وہاڑی سرکل میںایک کروڑ72لاکھ91ہزارروپے سے مختلف استعدادکار کی30، بہاولپورسرکل میں5 کروڑ روپے سے زائد لاگت سی397،ساہیوال سرکل میں2کروڑ9لاکھ 16 ہزار روپے سی80،رحیم یار خان سرکل میں6 کروڑ41لاکھ80 ہزار روپے سی198، مظفرگڑھ سرکل میں4 کروڑ76 لاکھ95ہزار روپے سی309،بہاولنگر سرکل میں3 کروڑ38 لاکھ69 ہزار روپے کی لاگت سی109 اور خانیوال سرکل میں2کروڑ19 لاکھ80ہزارروپے کی لاگت سی88 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہترہوگئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :