خانیوال، گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سکولز

پیر 23 اپریل 2018 23:29

خانیوال ۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈ یشنل سیکرٹری سکولز پنجاب لاہور عبدالرحمن شاہ کھگہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اس بات کا مظہر ہے کہ گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول 9Vخانیوال میں کوئیک کلاس رومز پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایڈ یشنل ڈی پی آئی فیض اللہ خا ں ترین ‘خواجہ مظہر انچارج ٹریننگ پروگرام ملتان ڈویثرن ‘محمد اشفاق گجر سی ای او ایجوکیشن ‘سید محمو بنی ڈی ای او ایجوکیشن ‘چوہدری محمد رفیق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 9V‘محمد اسلم ثاقب سمیت ٹیچنگ سٹاف و ممبران سکول کونسل موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل سیکرٹری سکولز پنجاب لاہور عبدالرحمن شاہ کھگہ نے مزید کہاکہ دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں پر جو بجٹ خرچ ہورہا ہے اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں او رانشائ اللہ پڑھا لکھا پنجاب کا خواب جلد پورا ہوجائیگا۔

سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد رفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران سکول کی ترقی‘بہتری اور فلاح کے لیے نمایاںکام کروائے اورظفرکمپلیکس(ہال)،تین سائنس لیبز،اًپربلاک ظفرکمپلیکس جوکہ چھ کمروں پر مشتمل ہے تعمیر کرایاایک خطیر رقم سے سکول کی مسجد اور اس کے صحن کی توسیع کروائی۔

PECگریڈ5،گریڈ8اور میڑک کا کمبائن(طلبا اور طالبات کے لیی) امتحانی سنٹر منظور کروایا۔سکول کے ہائی اور پرائمری پورشن کی 50لاکھ کی گرانٹ منظور کرواکرچاردیواری تعمیر کروائی۔سکول کا صحن جو پہلے کبھی ایک ویرانے کا منظر پیش کرتا تھا آج ادارہ ایک پٴْربہار گلستان کا منظر پیش کرتا ہے۔قبل ازیں ایڈ یشنل سیکرٹری سکولز پنجاب لاہور عبدالرحمن شاہ کھگہ نے کوئیک کلاس رومز کا افتتاح کیا اور سکول کے لان میں پودا لگایا۔

انہوں نے ظفرہال ‘کلاس رومز اور مسجد سمیت سکول کی سیکورٹی کا تفصیلی معائنہ کیا اور اطیمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ کی بلندوبالا، پٴْر شکوہ عمارت اورچمن نما صحن سربراہ ادارہ کی علم سے دوستی اورمحبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دریں انثاء سی ای او ایجوکیشن محمد اشفاق گجر او رڈی ای او ایجوکیشن سید محمود بنی نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا اچانک معائنہ کیا ا س موقع پر نسپل مسز شہناز اختر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے ووکشنل ہوم اکنامکس لیب ‘صفائی ستھرائی ‘تزئین وآرائش کا تفصیلی معائنہ کیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے لان میں گولڈن مور کا پودا بھی لگایا۔