گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ میں خود کو بہترین ڈانسر تصور نہیں کر سکتی، مادھوری

منگل اپریل 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ میں خود کو بہترین ڈانسر تصور نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں 80کی دہائی میں بننے والی فلم ’’قرض‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ کو دوبارہ تخلیق کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ فلم میں اس کلاسک نمبر کو شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گانے میں میں خود کو بہترین ڈانسر نہیں کہہ سکتی کیونکہ جاوید جعفری اور ارشد وارثی ایک پیشہ ور ڈانسر ہیںہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ میں فلم میں بطور فی میل بہترین ڈانسر ہوں۔

گانا جاوید جعفری، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، اجے دیوگن، اندرا کمار ، مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور، سنجے مشرا اور پیتوباش پر فلمایا گیا ہے ۔ فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔ فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :