سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

منگل اپریل 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی کے لئے کشمیر کی وادی سونامرگ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عسکبندی کے لئے کشمیر کا رخ کر لیا جہاں وہ کشمیر کی وادی سونامرگ میں فلم کی عکسبندی کا ایک حصہ مکمل کروائیں گے۔ ریموڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول،ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ شامل ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :