پولیو مہم کی کامیابی کا دارو مدار بہترین منصوبہ بندی سے ممکن ہے،

مہم میں سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں ، قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی سخت مانیٹرننگ کی جارہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرہرنائی میر محمد ایوب مری کی’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 14:11

ہرنائی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنرہرنائی میر محمد ایوب مری نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کا دارو مدار بہترین منصوبہ بندی سے ممکن ہے،انسداد پولیو مہم میں سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی قطرے پلانے والے ٹیمیں گھر گھر جاکر پیدائش لیکر پانچ سال عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائے اور کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی سخت مانیٹرننگ کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل شاہرگ میں مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز قطرے پلانے والے ٹیمیوں اور علاقوں کی چیکنگ کے دوران اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع ہرنائی کی تمام یونین کونسلوں میں سٹاف کی تربیت، مانیٹرننگ پلان تشکیل، خانہ بدوش بچوں کی رجسٹریشن اور یونین کونسل سطح پر تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیںانہوں نے کہاکہ چونکہ ضلع ہرنائی کے قریبی ضلع دکی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کی وجہ سے ضلع ہرنائی میں ایمرجنسی مہم چلائی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر میر محمد ایوب مری نے کہاکہ آج سے شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیو مہم کی اسپیشل مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر سکیورٹی اور مہم کی کامیاب بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے عوام سے بھی انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے والے ٹیمیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :